مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی ثالثی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، چینی سفیر
فوٹو : فائل
اسلام آباد: چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کی ثالثی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، چینی سفیرکی پریس کانفرنس۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی رہا ہے۔
پاکستان جنگ خاتمہ کےلئےمزاکرات کی میزبانی کےلئے تیارہے،وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مشرق وسطیٰ کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
جیانگ زی ڈونگ نے واضح کیا کہ چین یکطرفہ اقدامات اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتا ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین اس بات کے بھی خلاف ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو کسی ایک ملک کے داخلی قوانین کے تابع کیا جائے، کیونکہ اس سے عالمی نظام متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے اور بحری راستوں کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، کیونکہ عالمی تجارت کا انحصار انہی راستوں پر ہے۔
چینی سفیر کے مطابق چین کی جانب سے ثالثی اور سفارتی کوششیں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تنازع کا پُرامن حل نہیں نکل آتا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
Comments are closed.