مراد سعید کا ریحام خان کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنیکافیصلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا ریحام خان کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنیکافیصلہ سامنے آیا ہے ، مراد سعید ریحام خان کی کتاب کے خلاف دعویٰ دائر کریں گے۔
یہ فیصلہ پیر کووزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس میں کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ اب ریحام خان کی کتاب کے خلاف لندن میں دعویٰ دائر کریں گے۔
حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کا ایجنڈا متوقع عدم اعتماد پر حکمت عملی پر غور کرنا تھا موجود ہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں بھی تبادلہ خیال اور اہم فیصلے کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان برطانیہ میں کیسز دائر کرے گی، میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بھی قانونی کارروائی کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران مراد سعید کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں، آپ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔
اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ مراد سعید توہین آمیز مواد پر جلد لندن میں دعویٰ دائر کریں گے ،ذرائع کے مطابق اس بات کی امید کی جارہی ہے کہ لندن کی عدالت سے انصاف ملے گا۔
Comments are closed.