مراد سعید نے بنی گالہ میں کرکٹ کھیلتے لمبا چھکا مار ا ، گیند جنگل میں گم

63 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) مراد سعید نے بنی گالہ میں کرکٹ کھیلتے لمبا چھکا مار ا ، گیند جنگل میں گم ہوگئی، پی ٹی آئی رہنما نے گیند جنگل میں پہنچانے کے بعد شرارتی انداز میں چھکے کو انجوائے کیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر کرکٹ کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل پر مراد سعید کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے،ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مراد سعید کپتان کے ٹائیگرز کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ٹائیگرز کی بڑی تعداد عمران خان کی متوقع گرفتاری کے باعث بنی گالہ میں جمع ہیں خاص کر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی دھمکیوں کے باعث نوجوان خود بنی گالہ پہنچے ہیں۔

http://

کیپشن میں لکھا گیا کہ آج، مراد سعید نے ان کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور اُنہوں نے ایک ایسا شاندار شاٹ لگایا جس طرح وہ پارلیمنٹ میں پی پی پی اور پی ایم ایل این کے خلاف لگاتے تھے۔

مراد سعید کے کھیلنے کے انداز سے پتہ چلتا ہے کپتان کے کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، چھکا مارنے کے بعد دیگر کارکن ہنستے ہوئے انھیں گیند گم ہونے کا بتارہے ہیں۔

Comments are closed.