مدارس و مساجد تنظیموں کا آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان
فوٹو :فائل
لاہور (آن لائن ) پاکستان علما کونسل سمیت متعدد مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مدارس و مساجد کی تنظیموں نے آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا.
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنما=ں نے پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام حافظ طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت وحدت امت علما و مشائخ کنونشن میں فیصلے کا اعلان کیا.
مقررین نے27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور ایل او سی پر بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افواج پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
کنونشن سے خطاب میں رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی.
انھوں نے کہا افواج پاکستان اور فوجی قیادت کے خلاف پروپیگنڈا اور الزام تراشی کرنے والے بھارت اور اسرائیل کی خدمت کررہے ہیں، ایسے عناصر کا محاسبہ ہونا چاہیے، مدارس و مساجد کسی دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے اور کسی مدرسے میں چھٹی نہیں کی جائے گی۔
مقررین کا کہنا تھا آزادی مارچ سے ربیع الاول کی تقریبات اور رائے ونڈکا عالمی تبلیغی اجتماع متاثر ہوگااس لیے اس سے لا تعلقی کا اعلان کیا گیا ہے.
کنونشن سے مولانا عبد الحمید وٹو، مولانا ایوب صفدر، مولانا زبیر عابد، مولانا اسد الرحمن سعید، مولانا اشفاق پتافی، مولانا شفیع قاسمی، مولانا شکیل الرحمن قاسمی۔، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا نعمان حاشر، مولانا اسلم قادری، مولانا ابوبکر صابری، مولانا شہباز احمد، مولانا انوار الحق مجاہد، مولانا عبد القیوم فاروقی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا عثمان بٹ، میاں راشد منیر، صوفی رضوان تبسم، مولانا احسان احمد الحسینی نے خطاب کیا۔
Comments are closed.