محمد عامر کی ریٹائرمنٹ نوجوانوں کیلئے سبق ہے،رمیض راجہ

لاہور( سپورٹس ڈیسک )معروف کمنٹیٹر اور سابق کپتان رمیض راجہ نے کہا ہے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے، نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں.

ٹوئٹر پر بیان میں رمیض راجہ نے کہا کہ
فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اہم پیغام دیدیاہے۔

رمیض راجہ نےکہا سُپر سٹار کے یوں چلے جانے کا افسوس ہے، ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے، نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں.

انھوں نے کہا کہ نوجوان دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں، عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے حاصل کی جاتی ہے نا کہ دنیاوی چمک دمک سے۔

خیال رہے کہ فکسنگ پر سزا یافتہ محمد عامر مرضی کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں اسی لئیے مینجمنٹ بھی ان پر مزید وقت ضائع کرنے کی بجائے نئے ٹیلنٹ کو ترجیح دے رہی ہے.

فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ پر برستے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی طور پر ٹارچر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا.

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھلانا ہی نہیں چاہتی، فی الحال اس مینجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔ دوسری جانب پی سی بی نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیا ہے.

Comments are closed.