محمد رضوان کی شاہین شاہ کے بال کاٹتے ہوئے ویڈیو وائرل

64 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شاہین شاہ کے بال کاٹتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ محمد رضوان کسی ماہر کاریگرکی طرح شاہین شاہ آفریدی کے بال بڑی توجہ سے کاٹ رہے ہیں جب کہ فاسٹ باولران کے سامنے کرسی پر حجام کی دکان کی طرح بیٹھے ہیں۔

محمد رضوان کی یہ ویڈیو شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، آفریدی نے اس کے ساتھ لکھاہے، ہے کوئی ایسا کام جو کہ محمد رضوان نہ کرسکتاہو؟

http://

انھوں نے لکھا کہ کراچی ٹیسٹ میں سنچری بناکر پاکستان کو شکست سے بچانے والے بیٹر محمد رضوان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔

فاسٹ باولر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ آپ نے بال کاٹے ہیں اور پورے اہتمام کے ساتھ۔

محمد رضوان کی شاہین شاہ کے بال کاٹتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر منفی ریمارکس دینے کی بجائے رضوان کی طبیعت اور صلاحیتوں کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments are closed.