مجھے کل اڈیالہ جیل چوکی میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا،عمرایوب

42 / 100

فائل:فوٹو
راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ مجھے کل اڈیالہ جیل چوکی میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔
رہائی کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، اڈیالہ جیل سے رات کو پولیس لائنز منتقل کیا گیا۔
عمر ایوب نے کہا کہ پولیس لائنز میں بھی غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، میرے پاس پشاور ہائی کورٹ کی حفاظتی ضمانت موجود ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت نے پولیس سے پوچھا ہائیکورٹ سے ضمانت ہو تو آپ کے پاس کیا اختیار ہے گرفتاری کا۔
عمر ایوب نے کہا کہ پولیس کے پاس عدالت کے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔آئی جی پنجاب، مریم نواز، ڈی پی او اٹک اور شہباز شریف اس سب کے ذمہ دار ہیں۔

Comments are closed.