ماڈل کورٹس نے پہلے دن 89مقدمات کے فیصلے کردیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر کی ماڈل کورٹس کی پہلے روز کی کارکردگی رپورٹ جاری، پہلے دن 89مقدمات کے فیصلے ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق116 سپیشل کورٹس نے 89 مقدمات کے فیصلے کئے،جن میں پچاس قتل کے جبکہ 39 منشیات کیسز کو نمٹایا گیاہے۔

اسپیشل کورٹس کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے پہلے روز مجموعی طور پر پانچ لاکھ 27 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

رپورٹ کے مطابق 100 افراد کو مختلف مقدمات میں بری کیا گیا، اسلام آباد میں سات قتل پانچ منشیات مقدمات کے فیصلے ہوئے،پنجاب میں 15 قتل کے 22 منشیات کیسز کونمٹایاگیا۔

خیبرپختونخواہ میں تین قتل کے سات منشیات کیسزجبکہ سندھ میں چھ قتل کے 14 منشیات کیسز کے فیصلے کئے گئے،بلوچستان میں آٹھ قتل کے اور دو منشیات کیسز کے فیصلے کئے گئے۔

Comments are closed.