مانسہرہ تک موٹر وے15 اکتوبر کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) حویلیاں سے مانسہرہ تک موٹر وے کو15 اکتوبر کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، این ایچ اے حکام نے ایک اور تاریخ دے دی.

نئی تاریخ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی ہے اس سے قبل دو مرتبہ افتتاح کی تاریخ دے کر افتتاح نہیں ہو سکا تھا.

اجلاس کو بتایا گیا کہ مانسہرہ تک موٹر وے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا اور اس کی فنشنگ 15 اکتوبر تک ہو جائے گی جبکہ مانسہرہ سے تھا کوٹ تک سیکشن کا فروری 2020 میں افتتاح ہوگا.

ہملہ ڈی آئی خان موٹر وے پر کام فنڈز نہ ہونے پر تعطل کا شکار ہے اس حوالے سے باز پرس کےلئے قائمہ کمیٹی نے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے.

این ایچ اے حکام نے سی پیک کے مشرقی اور مغربی روٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، بتایا گیا کہ مانسہرہ سے تھا کوٹ تک موٹر وے کا بھی 96 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے.

قائمہ کمیٹی نے موٹر وے پر پٹرول پمپس سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی اور منصبوں کی بر وقت تکمیل کے احکامات جاری کئے.

Comments are closed.