ماؤری کا شہید نعیم راشد اور ان کے بیٹے کو ’ہاکا‘ رقص سے خراج عقیدت

اسلام آباد (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ کے سخت جان گینگ ماؤری نے سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ راشد کو روایتی جنگی رقص ’ہاکا‘ سے خراج عقیدت پیش کیا۔

سخت جان گینگ ماؤری نے شہید نعیم راشد اور طلحہٰ راشد کی تدفین سے قبل اپنے روایتی جنگی رقص ’ہاکا‘ کے ذریعے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ شہدا کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

ہاکا رقص میں شریک کئی افراد نے شلوار قمیض بھی زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیے تھے، جنگی رقص میں ہاکا میں نوجوان سینہ ٹھوک کر پاؤں زمین پر مارتے ہیں اور دشمن کو للکارتے ہیں۔

Comments are closed.