لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کی غنڈہ گردی، کاپی براچ کے شیشے توڑ دیئے

42 / 100

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل کی غنڈہ گردی، کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیے.

ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر ایک فوٹو کاپی تاخیر سے ملنے پر سیخ پا تھا جو فوری کہیں سے ڈھانگ اٹھا کر لے آیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکار کو دھمکا کر باہر بھیج دیا.

ماجد جہانگیر نے پھر ہاتھ میں پکڑے ڈھانگ نما ڈنڈے سے کاپی برانچ پر حملہ کیا اور نئی تعمیر شدہ کاپی برانچ کے ڈیسک پر لگے تمام سارے شیشے توڑ دیئے.

واردات کے بعد مزکورہ وکیل دھمکیاں دیتا اور اونچا اونچا بولتے ہوئے فلمی اسٹائل میں جائے وقوعہ سے چلا گیا تاہم پولیس نے بعد میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا.

بعد میں ہائیکورٹ کی سیکورٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم اس دوران وکیل کاپی برانچ کے کاؤنٹر کے تمام شیشے توڑ کر جا چکا تھا اور موقع پر موجود سٹاف نے تفصیلات بتائی.

لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا، ملزم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ درج کروا دیا گیا.

دوسری طرف پنجاب بار کونسل نے لاہور ہائیکورٹ میں توڑ پھوڑ کرنے والے وکیل کا لائسنس مستقل منسوخ کر دیا، یہ فیصلہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کی سربراہی میں اجلاس میں کیا گیا. 

Comments are closed.