قیامِ پاکستان کے بعد سے آج تک ملک کے صدور پر ایک نظر
فائل:فوٹو
قیامِ پاکستان کے بعد آج ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب ہو رہا ہے جو کل (10 مارچ 2024 کو) اپنا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ آج منتخب ہونے والے صدر آئینی اعتبار سے ملک کے 10ویں صدر ہوں گے۔
آئیے ایک نظر قیامِ پاکستان سے اب تک کے منتخب ہونے والے سابق صدور پر ڈالتے ہیں، کس نے کب عہدہ سنبھالا، کس نے اپنی مدت پوری کی اور اپنے عہدے سے دستبردار ہوئے۔
پہلے صدر
ملک کے پہلے صدر اسکندر مرزا تھے جو23مارچ 1956ء سے 27اکتوبر 1958ء تک صدر پاکستان رہے۔
دوسرے صدر
چیف ما رشل لاایڈمنسٹریڑ جنرل ایوب خان 27مارچ 1958ء کو اس وقت کے صدر اسکندر مرزا کو برطرف کر کے خود صدر بن گئے۔ وہ 25مارچ 1969ء تک اس عہدے پر رہے۔
تیسرے صدر
پاکستان کے تیسرے صدر یحییٰ خان تھے۔ سابق صدر ایوب خان نے اپنے دور صدارت میں انہیں 1966میں بری فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ یحییٰ خان نے 25مارچ 1969ء کو ایوب خان کے استعفے کے بعد عہدہ صدارت بھی سنبھال لیا۔ یحییٰ خان کے یہ دونوں عہدے سقوط ڈھاکہ کے بعد 20دسمبر 1971ء کو ختم ہوئے۔
چوتھے صدر
چوتھے صدر ذوالفقار علی بھٹوتھے جنہیں 20دسمبر 1971ء میں جنرل یحییٰ خان نے پاکستانی حکومت کی ذمہ داریاں سونپیں۔ وہ 20دسمبر 1971ء سے 13اگست 1973ء تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔
پانچویں صدر
فضل ا لہیٰ چوہدری 1973ء کے ا?ئین کے تحت پاکستان کے پہلے صدر منتخب ہوئے اور 14اگست 1973ء سے 16ستمبر 1978ء تک پاکستان کے صدر رہے اور جنرل ضیاء الحق کے اقتدار پر قبضے کے بعد 16ستمبر 1978 کو مستعفی ہو گئے۔
چھٹے صدر
ضیاء الحق پاکستان کے چھٹے صدر بن گئے۔ انہوں نے 16ستمبر 1978ء کو حلف اٹھایا اور 17اگست 1988ء کو فضائی حادثے میں موت تک اس عہدے پر رہے۔
ساتویں صدر
ضیاء الحق کی وفات کے بعد 17 اگست 1988ء کو ہی غلام اسحاق خان نے صدر مملکت کے فرائض سنبھالے اور 18جولائی 1993ء تک صدر کے عہدے پر فائز رہے۔
آٹھویں صدر
آٹھویں صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے 14نومبر 1993ء کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں صدارت کا منصب سنبھالا اور 2دسمبر 1997ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔
نویں صدر
نویں صدر محمد رفیق تارڑ یکم جنوری 1998ء کو صدر مملکت بنے۔ 1999ء میں جنرل پرویز مشرف کی طرف سے میاں نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے باوجود انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا اور وہ 20جنوری 2001ء تک صدر رہے۔
دسویں صدر
دسویں صدر جنرل پرویز مشرف تھے۔ جنہوں نے 20جون 2001ء کو ریفرنڈم کے ذریعے صدر کا عہدہ اختیار کیا۔ وہ 18اگست 2008ء تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ پرویز مشرف نے 18اگست 2008ء کو قوم سے خطاب کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا
گیارہویں صدر
جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کے ا?صف علی زرداری صدر منتخب ہوئے اور 9ستمبر 2008ء سے 9ستمبر 2013ء تک صدر پاکستان رہے۔
بارہویں صدر
پاکستان کے بارہویں صدرمسلم لیگ (ن) کے ممنون حسین منتخب ہوئے۔ جنہوں نے 9ستمبر 2013ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی مدت 8ستمبر 2018ء کو مکمل ہوئی۔
تیرہویں صدر
سابق صدرِ مملکت ممنون حسین کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے 8ستمبر 2018ء کو منتخب ہونے کے بعد بطور تیرہویں صدر 9 ستمبر 2018ء کو عہدہ کا حلف اْٹھایا اور اس طرح آج ان کے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ کاعمل جاری ہے ۔ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے۔
Comments are closed.