قائداعظم کا دو قومی نظریےکا وژن تسلیم شدہ حقیقت ہے، آرمی چیف
کراچی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔
آرمی چیف کا اس موقع پرکہنا تھا کہ قائداعظم کا وژن ملک کوآگے لے جانے کے لیے ہماری رہنمائی کرتا رہے گا جب کہ مشکل ترین دور کے باوجود پاکستان کی تمام اقلیتیں متحد ہیں۔
انھوں نے کہا دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کی تخلیق کا وژن تسلیم شدہ حقیقت ہے، قائداعظم نے دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان بنایا، پاکستان بنانے کے لیے قائداعظم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہیں.
اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا قائد اعظم کے اتحاد،ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو آگے لے جائیں گے۔
Comments are closed.