فواد چوہدری بھی آڈیو لیک کلب کا حصہ بن گئے، ججز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک

52 / 100

اسلام آباد: فواد چوہدری بھی آڈیو لیک کلب کا حصہ بن گئے، ججز سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کر رہے ہیں۔

آج جمعہ کو منظر عام پر آنے والی مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی فیصل چوہدری سے بات کر رہے ہیں، جس میں ججز اور وکیل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

مبینہ آڈیو میں بظاہر فواد چوہدری لگنے والا شخص اپنے بھائی ( فیصل چوہدری ) سے کہتے ہیں کہ اچھا ! میں نے کہا کہ ’سی۔ جے‘ (چیف جسٹس) لاہور کہہ رہا ہے کہ میری کوئی جنرل کرائیں بندیال کے ساتھ۔

مزید کہا کہ دوسرا اپنا، مظاہر کے ساتھ ڈار صاحب کے ذریعے، اُن کو زرا مل لیں، اُن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟

https://twitter.com/SocialDigitally/status/1631559742626594816?t=e6TSNlOgpofobIYD4A46Dw&s=19

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوا کر اسے سزا دلوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔

جواب میں فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا کہ میں صبح کرلیتا ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اُن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔ جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ٹھیک ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے اور انھوں نے مبینہ آڈیو لیک کو جعلی قرار دے کر اس کو مسترد کیا ہے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے،اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں۔

Comments are closed.