غیر ملکی صحافی کی راولپنڈی میں فٹ پاتھ پر شیو کروانے کی ویڈیووائرل

57 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

راولپنڈی( ویب ڈیسک)غیر ملکی صحافی کی راولپنڈی میں فٹ پاتھ پر شیو کروانے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے ، یومیک لین پاک آسٹریلیا سیریز کی کوریج کیلئے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے صحافی اور براڈکاسٹر اینڈریو میک لین نے راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر سڑک کنارے حجام سے شیو بنوایا اور اس دوران خود کی ویڈیو بنا کر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

پر اینڈریو میک لین کی طرف سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے قبل سڑک کنارے حجام سے شیو بنوا رہے ہیں ، پیچھے حجام پہلے انتظار کرتاہے ان کا مسیج ختم ہونے پر وہ اپنا کام شروع کردیتاہے۔

 

اینڈریو میک لین نے پہلے گڈ مارننگ بولا اور کہا کہ وہ میچ سے قبل یہاں شیو بنوانے آئے ہیں جبکہ شیو بنانے والا حجام زبردست ہے، اس دوران کرکٹ مصنف اور براڈکاسٹر ویڈیو میں کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کی کوریج کے لیے متعدد غیر ملکی صحافی پاکستان آئے ہوئے ہیں جو ملک کی منفرد چیزوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Comments are closed.