غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر

2019،10 اگست

ویب ڈیسک

ہر سال کی طرح اس سال بھی مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر دیکھے گیے۔

خانہ کعبہ کی زیارت کا شرف حاصل کرنے والے ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کے مناظر بھی عقیدت کے ساتھ دیکھے۔ ہر سال 9ذوالحج کوغلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی ۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل نماز فجر کے بعد شروع کیا گیا ۔

اس عمل میں بیک وقت 200 افراد نے حصہ لیا ۔یہ مناظر عازمین حج نے بھی دیکھے اور ٹی وی پر کروڑوں مسلمانوں نے بھی۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670کلو گرام خالص ریشم، 120 کلو سونا، اور 100 کلو گرام چاندی استعمال کی جاتی ہے اسے کسویٰ فیکٹری میں تیار کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.