غازی بیراج میں نہاتے ہوئے 5 خواتین ڈوب گئیں
ہری پور(یاورحیات)غازی بیراج پرنہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کی 5 خواتین ڈوب گئیں مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں کرکے چار خواتین کو زندہ بچالیاایک ڈوب کر جاں بحق ہوگئی.
جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق صوابی سے تھاخواتین گرمی کی شدت کو کم کرنے سیروتفریح کے لیے غازی ڈیم کنارے پانی میں نہا رہی تھیں کہ اچانک نہاتے ہوئے پانچوں گہرے پانی میں چلی گیں.
زرائع کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث غازی بیراج کنارے سیاح اور مقامی افراد ایک بڑی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں اورڈیم کے ٹھنڈے پانی میں نہانے کے ساتھ موج مستی کرتے ہیں.
یہ پانچ خواتین ڈیم میں ڈوب گیں جنکو ڈوبتے دیکھ کر مقامی افراد نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے چار خواتین کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک خاتون ڈوب کر جاں بحق ہوگی جس کی لاش کو مقامی خوطہ خوروں نے نکالی.
پولیس کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی ہری پور کے علاقہ غازی بیراج جوکہ دریائے سندھ کے نام سے بھی مشہور ہے کو سیروتفریح کے لیے آئی تھیں جن کے ساتھ بچے بھی تھے.
نہاتے ہوئے ڈوبنے والی خواتین میں مسماۃ مدینہ بی بی دختر ظاہر شاہ، ثناء بی بی، صائمہ بی بی دختر شیر اعظم خان عشرت بی بی زوجہ عارف حسین شاہ صبیحہ بی بی زوجہ غالب شاہ شامل تھیں.
غازی ہسپتال میں ڈاکڑوں نے ڈوب کر جاں بحق ہونے والی مدینہ بی بی دختر ظاہرہ شاہ کی موت کی تصدیق کی دیگر چاروں خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا.
یاد رہے کہ خان پور ڈیم غازی بیراج بھروتھا ڈیم پر نہانے پر ضلعی انتظامیہ نے پابندی عائد کرکے دفعہ 144نافذ کررکھی ہے مگرڈوب کر جاں بحق ہونے والی کی تعداد میں کمی نہیں آرہی ہے.
Comments are closed.