آج عورت مارچ کے ساتھ جماعت اسلامی کا خواتین مارچ بھی ہورہا ہے
فوٹو : فائل
اسلام آباد: خواتین ڈے پر آج عورت مارچ کے ساتھ جماعت اسلامی کا خواتین مارچ بھی ہورہا ہے، عورت مارچ کی خواتین پسندیدہ سلوگنز کے ساتھ نیشنل پریس کلب کے سامنے جلوہ گر ہوں گی.
اسلام آباد میں عورت مارچ کیلئے خواتین کافی دنوں سے تیاری میں ہیں اور مین پڑاو نیشنل پریس کلب کے باہر ہو گا مختلف شہروں کی خواتین عورت مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچی ہیں.
دوسری طرف جماعت اسلامی کی خواتیں چائنہ چوک سے امیر جماعت سراج الحق کی قیادت میں باپردہ مارچ کریں گی، یہ ٹکراؤ تو نہیں ہے تاہم اکثریتی خواتین اسلامی تعلیمات کا پیغام دینے نکل رہی ہیں.
پاکستان میں عورت کی حالت زار اور در پیش مسائل کے حل کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے مطالبات
• عورت کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ سے منظور کیے گئے ” تحفظ نسواں ایکٹ” کے تحت خواتین کے خلاف ہونے والے گھریلو تشدد، جنسی زیادتی، اخلاقی تحقیر جیسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔
• خواتین اور بچوں کے خلاف قتل اور زیادتی کے مجرمان کو فوری فیصلوں کے ذریعے عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔
• سیاسی اثرورسوخ کے دبا کے بغیر وڈیروں،سرداروں کی قائم کردہ نجی جیلوں کا خاتمہ کیا جائے اور وہاں موجود خواتین اور بچیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
• خواتین کے خلاف مظالم پر بااثر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا موثر نظام وضع کیا جائے۔
• دیہی خصوصا سرداری اور وڈیرہ شاہی نظام کے تحت چلنے والے علاقوں میں خواتین اور بچیوں کی صحت،علاج معالجہ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کی فراہمی لازم قرار دی جائے۔
• خواتین کی ذہنی اورجسمانی صحت کے لیے لیے دیہی اور شہری علاقوں کی خواتین کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
• آئین پاکستان کے آرٹیکل 35 کے تقاضے کے مطابق خاندان اور بچے کی حفاظت کے حوالے سے مملکت اپنی ذمہ داری پوری کرے.
• عورت کو جائے ملازمت پر کسی بھی طرح سے ہراساں کیے جانے سے تحفظ، آزادی اور پر سکون ماحول فراہم کیا جائے۔
• عورت کو اسلام کے عطا کردہ حق وراثت، حق شہادت، حق ولایت، حق وصیت اورحق نکاح و خلع جیسے قانونی اور معاشرتی حقوق کی عملی طور پر فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
• پرائمری سے کالج کی سطح تک طالبات کے علیحدہ تعلیمی ادارے بحال کیے جائیں۔
• اسکولوں میں لڑکیوں اور چھوٹی بچیوں کو ہراسانی سے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔
• پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اخلاقیات کے منافی اور خواتین کے تقدس کی پامالی کا سبب بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔
• ذرائع ابلاغ میں عورت کے وقاراوراس سے منسلک رشتوں کے تقدس کی پاسداری کی جائے۔
• محرم رشتوں کے تقدس کو پامال کرنے والے ڈراموں پر پابندی لگائی جائے۔
• کشمیر اور فلسطین سمیت ہم دنیا کی ہر مظلوم عورت کو اس کے جائز بنیادی حق کےلیے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی قراردادوں اور قوانین کے مطابق دنیا کی مظلوم خواتین کے تحفظ کو، ان کے جائز حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
Comments are closed.