عمرشریف عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطہ میں سپرد خاک

43 / 100

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)لیجنڈ عمرشریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، کلفٹن میں واقع عمرشریف پارک میں نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات، اداکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، بعد ازاں میت کو عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں سپرد خا کردیاگیا۔

گلشن اقبال رہائش سے لے کر کلفٹن تک عمرشریف کی میت کو ایمبولینس میں لایا گیا جو کہ قومی پرچم میں لپیٹی گئی تھی اس میں پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کی گئی بعد میں ان کی تدفین ہوئی،اس موقع پرپارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے ۔

گزشتہ شب عمر شریف کی میت ترک ائیر لائن کی پرواز TK-708نے رات 12 بج کر 53 منٹ پر استنبول سے ٹیک آف کیا جو صبح 5 بجکر 33 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔

کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل سے ان کے بیٹوں کے حوالے کردی گئی جس کے بعد میت کو کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا تھا۔

عمر شریف کی نمازِ جنازہ کے انتظامات کراچی کے عمر شریف پارک میں کئے گئے بعد ازاں ان کے جسدخاکی کی عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں تدفین کی جائے گی۔

نماز جنازہ سے قبل عمر شریف کی میت گلشنِ اقبال میں واقع ان کے گھر میں رکھی گئی ہے سرکاری حکام کے مطابق میت کی منتقلی سے قبل بلاول چورنگی سے ضیاء الدین جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی جائےگی۔

اداکاروں کا کراچی میں واقع عمر شریف کی رہائش گاہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور کئی عمر شریف کی موت پر روتے رہے اور رنجیدہ ہیں انہوں نے مرحوم اداکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف علاج کے لیے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے جرمنی میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی عمر شریف کی میت ترکی کے راستے کراچی پہنچائی گئی ۔

واضح رہے عمر شریف علاج کیلئے امریکہ لے جاتے ہوئے سات گھنٹے سفر کے بعد جرمنی کے ایک اسپتال میں داخل کیاگیا تھا جہاں وہ ڈائیلاسز کے چار گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

 

Comments are closed.