عمران نیازی کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا،وزیراعظم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کہنا ہے کہ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں ان کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔
If anyone had any doubt, Imran Niazi's antics of the last few days have laid bare his fascist & militant tendencies. From using people as human shields to throwing petrol bombs at police to leading 'jathas' to intimidate judiciary, he has taken a leaf out of the RSS book.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 18, 2023
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔
Comments are closed.