پنجاب میں فتح پر کل شام اللہ کا شکرادا کریں گے پھر جشن ہوگا، عمران خان

58 / 100

لاہور: پنجاب میں فتح پر کل شام اللہ کا شکرادا کریں گے پھر جشن ہوگا، عمران خان کا ٹوئٹر پر پیغام، اپنی قانونی ٹیم، پنجاب سمیت ملک بھر کی عوام کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے لکھا کہ پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

http://

پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے کہا سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر میں ججز کو سراہتا ہوں۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ غلط قرارد دیتے ہوئے، کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم میں کہا گیا حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ ختم ہو چکی عہدے چھوڑ دیں ، پرویز الٰہی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیں، گورنر پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ کا حلف لیں، فیصلے پر فوری عمل یقینی بنایا جائے۔

http://

گورنر اگر پرویز الٰہی سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے، فیصلے کی کاپی فوری طور پر گورنر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو بھیجی جائے۔

Comments are closed.