عمران خان کی سیاسی بصیرت سے کشمیر آزاد ہو گا

ریاض (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے محمد اصغر قریشی کو خوش آمدید کہا گیا.

محمد اصغر قریشی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان واحد ایسے لیڈر ہیں جو ملکی تقدیر کو بدلنے کی اہلیت رکھتے ہیں عمران خان ایمانداری کی اعلی مثال ہیں جھنوں نے سیاست سے قبل بھی ملک کا نام روشن کیا اور سیاسی میدان میں جدوجہد کرکے ملکی مسائل کو اجاگر کیا ہے.

انھوں نے کہا کہ اب بطور وزیراعظم پاکستان ملک کو مسائل سے نکالنے اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں اصغر قریشی نے مزید کہا کہ وہ سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے وژن سے لگاو رکھتے ہیں اور مگر آج کی پیپلزپارٹی بھٹو ازم سے پیچھے ہٹ چکی ہے.

اصغر قریشی نے کہا یہی وجہ ہے وہ 43 سال پیپلزپارٹی میں رہنے کے بعد پی ٹی آئی کے وژن سے متاثر ہوکر اس میں شامل ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کشمیری قوم کے سفیر بن کر ابھرے ہیں جھنوں نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی اقوام متحدہ کے اجلاس میں آن لائن تقریر کرتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کی بات کی.

پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا کہ وہ بھارت پر دباو ڈال کر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلواہیں تاکہ کشمیری آزاد ہو سکیں اور بھارتی فوج کے ظالمانہ کارروائیوں کو بند کرواہیں آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے یکسر مختلف ہے آج پاکستان میں اداروں کو مستحکم بنانے اور کرپشن کا راستہ روکنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں.

اصغر قریشی نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو درست سمت میں ڈالنے اور ملک کو چوروں لیٹروں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے آزاد کشمیر کی سیاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوٹلی آزاد کشمیر کی سیاست میں ان کا کردار رہا ہے.

ان کے فلاحی کاموں کو مقامی لوگ نا صرف سراہتے ہیں بلکہ ان سے مستفید بھی ہوتے ہیں حلقے کی تمام برادریوں سے ان کے اچھے مراسم ہیں اور یقیناََ پی ٹی آئی کہ قیادت آزاد کشمیر میں آنے والے الیکشن میں انہیں ٹکٹ دیکر عوامی خدمت کا موقعہ دے گی.

پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے سابق صدر عبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ محمد اصغر قریشی کی شمولیت سے پارٹی جہاں سعودی عرب میں مضبوط ہوئی ہے وہیں پر آزاد کشمیر میں بھی ان کی سیاسی بصیرت سے استفادہ ممکن ہوگا،ہمیں خوشی ہے کہ آج محمد اصغر قریشی کی شکل میں زیرک سیاستدان ہمارے درمیان موجود ہے.

انھوں نے کہا کشمیر پاکستان سے ہے اور پاکستان کشمیر سے وابستہ ہے، اور وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت اور کوششوں سے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا تقریب میں شفیع خان اتماخیل، شکیل الرحمان، مبشر حسین چیمہ، حافظ عبدالوحید، سعید کوہستانی، شاکراللہ، فضل واجف، اشرف علی خان، شفیق میتلا اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

Comments are closed.