عمران خان کی ایک خوبی آج بھی اچھی لگتی ہے، ریحام خان

فوٹو:فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کے خلاف بولتے بولتے اچانک ان کی تعریف کردی اور کہا کہ مجھے عمران کی ایک خوبی آج بھی بہت پسند ہے ۔

لندن میں ایک انٹرویوکے دوران وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ مجھے عمران خان کی یہ خبوبی آج بھی بہت پسند ہے کہ وہ جس کام کے پیچھے لگ جاتے ہیں پھر اسے مکمل کرکے چھوڑتے ہیں۔

ریحام خان سے جب سوال کیاگیا کہ یہ خبریں بھی تھیں کہ آپ کی شادی پلانٹڈ تھی تو انھوں نے کہا کہ آپ کچھ بھی کہہ دیں لیکن سچ یہ ہے مجھ سے شادی میں عمران خان کی چھ مہینے کی محنت شامل تھی۔

انھوں نے کہا کہ یہ تو آپ مانیں گے کہ عمران خان آل راونڈر ہیں انھیں پتہ ہوتا ہے کون سی ڈیلوری کب کہاں پھینکنی ہے اور کس بال پر کیسے آوٹ کرنا ہے۔

انھوں نے علحیدگی کا سرسری سا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرتے وقت بھی میری ترجیح میرے بچوں کو تحفظ ملنا اور بہتر زندگی تھی اور شاید یہی وجہ ہو کہ ہم ساتھ نہیں رہے۔

اپنی کتاب کی کامیابی کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میری کتاب کی میڈیا اداروں سے بھی مانگ تھی لیکن اس کو کامیاب بنانے میں پاکستان تحریک انصاف کا بہت ہاتھ ہے انھوں نے زیادہ ڈسکس کیا۔

انھوں نے مستقبل قریب میں پاکستان واپس آرہی ہوں بچی کی تعلیم کے سلسلہ میں مجھے یہاں رکنا پڑا ، لیکن میرا لائف اسٹائل وہ نہیں ہے جو مغرب میں عمران خان یا سلیبرٹیز کا ہوتاہے۔

انھوں نے کہاکہ میں تو یہاں رہ کر بھی گھرکے کام خود کرتی ہوں ، کچن سنبھالنا ہوتاہے صفائی ستھرائی وغیرہ، ان کا کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کا مغرب میں لائف سٹائل اور ہوتاہے میں توعام سی بندی ہوں۔

مستقبل میں کسی سیاسی جماعت سے منسلک ہونے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی طرف سے آفر نہیں ہے تاہم پاکستان پہنچ کر میرا یہ ارادہ ہے ان نوجوانوں کو سپورٹ کروں جو پارلیمنٹ جانے کے اہل ہیں۔

Comments are closed.