عمران خان سے نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے پوچھ گچھ شروع کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان سے نیب انوسٹی گیشن ٹیم نے پوچھ گچھ شروع کردی، چئیرمین تحریک انصاف کوالقادر یونیورسٹی کیس نیب نے شامل تفتیش کرلیا ہے.
ابتدائی طور پر نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ دے دیاجس میں القادر یونیورسٹی کیس کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے ہیں.
عمران خان سے نیب کی ٹیم نے استفسار کیا ہے کہ دسمبر 2019ء میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کی منظوری کے لیے سمری کیوں تیار کروائی؟
دسمبر 2019ء میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی گئی؟ ملزمان سے بدلے میں القادر یونیورسٹی کی زمین اور دیگر مالی فائدے کیوں لیے؟
نیب نے پوچھا اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا ؟اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کیے؟
برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کرکے مجرمانہ عمل کیوں کیا اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت کو خفیہ کیوں رکھا گیا تھا. نیب کے مطابق ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا.
Comments are closed.