سابق وزیراعظم عمران خان نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: این سی اے 190ملین پاؤنڈ سیکنڈل کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیاگیا ہے۔
نیب راولپنڈی کی سفارش پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کانام ای سی ایل میں شامل کیاگیاہے.
اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکلرسمری کے زریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔
بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھے جائے گا۔
واضح رہے سابق وزیراعظم عمران خان 130 سے زائد مقدمات کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستان میں ہی ہیں اور انھوں نے کبھی باہر جانے کی خواہش کااظہار بھی نہیں کیا گیا۔
Comments are closed.