عمان کےسلطان قابوس انتقال کر گئے،ہیثم بن طارق نئے حکمران مقرر

فوٹو : فائل

مسقط(ویب ڈیسک) عمان کےسلطان قابوس 79برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی جگہ ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا.

ہیثم بن طارق

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سلطان قابوس طویل عرصےسےبیمارتھے اور کینسر میں مبتلا تھے۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔

سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کےدورمیں عمان نےترقی کی منزلیں طےکیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کےحوالےسےمشہورتھے۔

سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچا زاد بھائی ہیثم بن طارق کو ملک کا نیا حکمران مقرر کردیا گیا ہے۔

عمانی میڈیا کے مطابق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان چن لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کیا۔

ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور ان کی عمر 65 سال ہے.

عموماً عمان میں رائج طریقہ کار کے مطابق شاہی خاندان3روزمیں جانشین کاچناؤکرنےکامجازہوتا ہے، لیکن اگر 3روزمیں جانشین کاچناؤنہ ہو تو پھر اعلیٰ حکام ایک بند لفافہ کھولتے ہیں.

لفافے میں سلطان قابوس نے اپنے جانشین کا نام لکھا ہونا تھا تاہم اس کی نوبت نہیں آئی اور  شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کرلیا ہے۔

Comments are closed.