عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کابینہ سے منظور، مسودہ قائمہ کمیٹی لا اینڈ جسٹس کے سپرد

50 / 100

اسلام آباد: عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کابینہ سے منظور، مسودہ قائمہ کمیٹی لا اینڈ جسٹس کے سپرد کر دیا گیا قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل پیش کیا.

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اس پر ارکان اسمبلی کی رائے لی، رمیش کمار سمیت دیگر نے بل قائمہ کمیٹی برائے لا اینڈ جسٹس کو غور کیلئے بھجوانے کی تجاویز دیں جسے قائمہ کمیٹی کوبھجوا دیا گیا. 

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کا مسودہ منظورہوا۔

اس حوالے سے مجوزہ بل کے زریعے قانون سازی کی جارہی ہے جس کے تحت از خود نوٹس کا فیصلہ تین سینیئر ججز کریں گے، تین رکنی سینیئر ججز کی کمیٹی از خودنوٹس کا فیصلہ کرے گی۔

مسودہ کے مطابق از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق ہوگا اور 30 دن میں اپیل دائر ہوسکے گی، اپیل کو دو ہفتوں میں فکس کیا جائے گا۔

مجوزہ بل ایوان آج قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو جائے گا اور کل کے اجلاس میں چیئرمین محمود بشیر ورک اسے ایوان میں پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کل عدالتی اصلاحات ترمیمی بل کی حتمی منظوری دے گی اور پھر مجوزہ بل جمعرات کو سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا اس کے بعد صدر مملکت کو بھیجا جائے گا۔

Comments are closed.