عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں،پاکستان میں بھی نرخ کم ہونے کا امکان
فوٹو : فائل
اسلام آباد:عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں،پاکستان میں بھی نرخ کم ہونے کا امکان ہے،امریکہ ایران جنگ بندی کے عالمی آئل مارکیٹ پر مثبت اثرات جاری ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد تک گرگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ہوگئی، برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پر آگئی۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی دیکھی گئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 115 ڈالر سے کم ہوکر 96 ڈالر 73 سینٹ ہوگئی۔
جنگ سے قبل 28 فروری کو برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ جنگ سے پہلے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 67 ڈالر فی بیرل میں ٹریڈ ہورہا تھا۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر پڑیں گے اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سپرپاور امریکا اور ایران کے درمیان جنگ رکوادی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی قیادت نے پاکستان کی تجویز پر سرتسلیم خم کرلیا۔
امریکا اور ایران نے پاکستان کی تجویز پر دو ہفتوں کیلئے جنگ روک دی۔ پاکستان ایرانی تہذیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دینے والے امریکا کو مذاکرات کی میز پر لے آیا ۔ 10 اپریل کو اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے۔
Comments are closed.