عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کےلئے فوری اقدامات کرے، راحیل شریف

ریاض(ویب ڈیسک) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ راحیل شریف نے کہا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راحیل شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے.

راحیل شریف کا کہنا تھا نریندر مودی کی سربراہی میں ہندوستانی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی تمام حدیں پار کردی ہیں۔

راحیل شریف نے کہا پاک فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ عزت کے ساتھ کرسکتی ہے، جنگ ستمبر کے دوران مسلح افواج کا قومی جذبہ اور بہادری بے مثال تھا، تمام شہدا کو مادر وطن کے لئے اپنی جانیں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان، بہادر مسلح افواج اور کشمیر کے مقصد کے لئے پاکستانی عوام کی کوششیں قابل تعریف ہیں.

انھوں نے کہا کشمیر تقسیم کا ایک نامکمل ایجنڈا ہے، خطے میں استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔

Comments are closed.