ن لیگی رہنما طلال چوہدری کی اسپتال سے پٹیاں بندھی ویڈیو بھی آگئی

فوٹو : فائل

لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چودھری پر تشدد کے حوالے سے خبروں کی پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں نہ صرف تصدیق ہو گئی ہے بلکہ اسپتال میں زیر علاج طلال چوہدری کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، رپورٹ کے مطابق طلا ل چوہدری اور خاتون رکن قومی اسمبلی نے الگ الگ ون فائیو کو کال کی تھیں۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے کہ طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی، دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے، دونوں رہنماؤں نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فیصل آباد پولیس نے ن لیگی رہنماء طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی کے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق طلال چودھری نے3 بج کر 10 منٹ پر 15 پر کال کی۔ خاتون لیگی ایم این اے نے3 بج کر15 منٹ پر کال کی۔ خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کینال روڈ پر 3،4 چور پھر رہے ہیں۔

لیگی خاتون رہنماء کی کال پر جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا کہ کوئی واردات نہیں ہوئی ہے،طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی۔

ن لیگ کے سیاسی ارکان نے طلال چودھری اور خاتون لیگی رکن قومی اسمبلی کے درمیان صلح کروا دی ہے۔ دونوں ن لیگی رہنماؤں نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقامی لیگی رہنماوں نے یہ صلح کروائی ہے تاہم یہ صلح فی الحال اس بات پر ہوئی ہے کہ دونوں کے ایک دوسرے کے خلاف پولیس میں نہیں جائیں گے تاہم کئی معاملات پر ابھی بات ہونی ہے اسی لئے طلال چوہدری نے بعد میں موقف دینے کا کہا ہے۔

سابق وزیرمملکت طلال چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں۔ واقعے کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

سب ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ واقعے سے متعلق تفصیلی بیان جاری کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے مئوقف کا انتظار کرے۔ ایسی خبر نہ دی جائے جس سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔

طلال چودھری نے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔ دریں اثناں خاتون ایم این اے کے بھائی کا کہنا ہے کہ طلال چودھری سے کوئی لڑائی نہیں ہوئی۔

طلال سے بھائی جیسا تعلق ہے۔ ان پر تشدد کی مذمت کی ہے۔واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چودھری زخمی حالت میں لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کے بھائی بلال چودھری کا کہنا ہے کہ کنال روڈ پر نا معلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔

پولیس رپورٹ سامنے آنے سے قبل اردو اخبار نئی بات کے مطابق طلا ل چوہدری اور عائشہ رجب کے مابین جھگڑا فیصل آباد میں ہوا تھا جس کے بعد عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کر دیا

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری پر حملہ 23 ستمبر کی رات ڈھائی بجے ہوا تھا ، طلال چوہدری کے خاندانی ذرائع اس سے قبل یہ دعویٰ کرتے رہے کہ طلال چوہدری سیڑھیوں سے گرے تھے.

اب خود طلال چوہدری نے اعتراف کر لیا ہے کہ تنظیم سازی کے ایشو کے سلسلے میں مجھے تین بار بلا یا گیا ،عائشہ رجب کے بھائیوں نے مجھ پر تشدد کیا اور ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

طلال چوہدری کی تشدد کی وجہ سے کئی ہڈیاں ٹؤٹ گئیں ۔ لیکن پھر بھی بڑٰی مشکل سے ان کی جان چھوڑی ۔ طلال چوہدری پر فیصل آباد میں ہواتھا ،مگر انہیں لاہور کے نینشنل ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔

دوسری جانب مبینہ جھگڑے کے وقت کی طلال چوہدری کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں طلال چوہدی کہہ رہے ہيں کہ انہیں تنظیم سازی کا کہہ کر یہاں بلایا گیا، ان کا فون لےلیا گیا.

ان کا کہنا ہے کہ فون ملے گا تو سب سامنے آجائےگا،میرا موبائل فون چھینا گیا ہے، میرا بازو ٹوٹا ہوا ہے، کسی اعلیٰ افسر کو بلائیں۔

جھگڑے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 24 ستمبر کی رات 3 بجے خاتون ایم این اے کے گھر کے سامنے پیش آیا،ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی ہے۔

Comments are closed.