سینیٹر اور ممتاز کالم نگارعرفان صدیقی انتقال کرگئے

فوٹو : فائل

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کے سینیٹر اور ممتاز کالم نگارعرفان صدیقی انتقال کرگئے،سینیٹر عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے.

عرفان صدیقی 8 جنوری 1039 کو پیدا ہوئے، 1914 میں ان کی خدمات پر انھیں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، وہ نواز شریف کے تیسرے دور اقتدار میں وزیراعظم کے مشیر کے عہدہ پر بھی فائز رہے، پارٹی وابستگی کے باوجود شائستہ طبیعت کے مالک تھے.

عرفان صدیقی پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر منتخب ہوئے تھے، وہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027ء تک تھی۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر تھے، ان کا شمار صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

عرفان صدیقی ابتدا میں ہفت روزہ تکبیر کے لئے لکھتے رہے، پھر نوائےوقت اور جنگ کے لئے کالم لکھتے رہے۔ رفیق تارڑ جب صدر مملکت بنے تو عرفان صدیقی ان کےسپیچ رائٹر بھی بنے۔ نائن الیون کے بعد عرفان صدیقی کے کالم بہت مشہور ہوئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا وفات پر اظہار تعزیت 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و نائب صدر مسلم لیگ ن سردار محمد یوسف نے سینیٹر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

سرداریوسف نے ایک اپنے بیان میں کہاعرفان صدیقی ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، باوقار اور بردبار شخصیت تھے جنہوں نے سیاست، تعلیم اور صحافت میں نمایاں خدمات انجام دیں

سردار محمد یوسف نے کہا کہ عرفان صدیقی نے اداروں کی حرمت اور عوامی بیداری کے لیے اہم کردار ادا کیاوہ محب وطن اور بااصول سیاستدان تھے جنہوں نے اپنے کردار اور تحریروں کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دیا.

سردار محمد یوسف نے کہا عرفان صدیقی کی علمی اور ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ قوم کے لیے مشعل راہ تھے۔

سردار محمد یوسف نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے.

طارق فضل نے عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید

اسلام آباد : گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے اہم رہنما طارق فضل نے عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں ہوئے.

سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اس کے باوجود ان کی صحت کو لے کر 27ویں ترمیم میں ووٹ دے سکنے یا نہ دینے کی خبریں زیر گردش ہیں.

سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

طارق فضل عرفان صدیقی کے وینٹی لیٹر پر جانے کا ٹویٹ کیا ،اہل خانہ کی تردید

طارق فضل چوہدری کے ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ سینئیرگ سیاستدان مسلم لیگ نون کے اہم رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ انہیں شدید علالت کے بعد وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے ۔

Comments are closed.