صدر نے آئینی عدالت سے کسی جواب سے قبل جسٹس طارق جہانگیری کو ہٹانے کی منظوری دیدی
فوٹو :فائل
اسلام آباد : صدر نے آئینی عدالت سے کسی جواب سے قبل جسٹس طارق جہانگیری کو ہٹانے کی منظوری دیدی، صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی تعمیل کرتے ہوئے جاری کیا گیا ہے جس میں ان کی بطور جج تقرری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں عہدہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا.
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دے دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے گزشتہ روز عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ دیا تھا.
دوسری طرف جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جعلی ڈگری کیس میں نہ صرف چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر اعتراض کیا بلکہ اس معاملے کو وفاقی آئینی عدالت کے سامنے بھی رکھا تھا تاہم ہائیکورٹ سے پہلے ہی فیصلہ آگیا.
Comments are closed.