صدر مملکت نےاہم قانون سازی، تقرریوں اور قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

فوٹو : فائل

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اہم ترمیمی بلوں، اعلیٰ تقرریوں، سول اعزازات کے اجرا اور قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دے دی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری دی، جس کا مقصد قیدیوں کو قومی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

صدر نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پروفیسر سرور محمد خواجہ، راشد ملک اور زین العابدین احسن کو ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی۔

مزید برآں صدر نے اعزاز اسلم ڈار کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی، یہ تقرری بلوچستان کے کوٹے پر کی گئی ہے۔

قانون سازی کے حوالے سے صدر مملکت نے متعدد اہم بلوں کی منظوری دی، جن میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخبار ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان نیمز اینڈ ایمبلمز (انسدادِ غیر مجاز استعمال) ترمیمی بل 2026، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (ترمیمی) بل 2026، نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2026 اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ترمیمی بل 2026 کی بھی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق صدر نے دانش یونیورسٹی اسلام آباد بل 2026 کی بھی منظوری دے دی، جس سے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔

حکومتی حلقوں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد انتظامی اصلاحات، میڈیا اور عوامی فلاح کے شعبوں میں بہتری لانا اور قومی اداروں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

صدر مملکت نےاہم قانون سازی، تقرریوں اور قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی

Comments are closed.