صدر مملکت عارف علوی آٹا بحران سے بے خبر
فوٹو : سکرین گریب
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق دور میں اس وقت کے صدر مملکت ممنون حسین پر طنز کیا جاتا تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے صدر عارف علوی بھی بے خبر رہتے ہیں.
میڈیا ٹاک میں تحریک انصاف کے دعووں اور حکومتی کارکردگی کا جب وہ دفاع کر رہے تھے ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ملک میں آٹے کا شدید بحران چل رہا ہے اس پر آپ کیا کہتے ہیں؟
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پہلے تو حیرت زدہ انداز سے سوال سنا پھر بولے کہ آٹا بحران کا مجھے پتہ نہیں ہے تاہم اس کامجھے پتہ ہونا چاہیئے.
صدر مملکت مزید گفتگو بھی کرنا چاہتے تھے لیکن آٹے کے سوال نے انھیں چپ کرا دیا اور وہمیڈیا ٹاک ختم کرکے چلتے بنے اور جواب نہ دے سکے.
صدر مملکت اگر ٹی وی نہیں دیکھتے توتحریک انصاف کی حکومت میں شامل لوگوں کو انھیں صورتحال سے باخبر رکھنا چاہئیے.
یاد رہے گزشتہ کچھ دنوں میں ملک میں آٹا، آٹا کی پکار پڑی ہوئی ہے اور ملک کے کئی شہروں میں آٹا 70 روپے کلو بک رہا جس پر عوام اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں.
Comments are closed.