صحن حرم، مسجد الحرام میں مزید 80 خواتین پولیس اہلکار تعینات
الریاض(شاہ جہاں شیرازی) سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مزید 80 خاتون پولیس اہلکاروں کو صحن حرم کے علاوہ مسجد الحرام کے مختلف حصوں میں تعینات کر دیا گیا ہے.
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کی جانب سے مسجد الحرام کی سیکورٹی کے امور کو سنبھالنے کے لئے مزید اسی خواتین پولیس اہلکاروں کو حرم مکی کے صحن اور مسجد کے دیگر حصوں میں نگرانی کے لئے تعینات کیا ہے.
مسجد کی انتظامی امور میں شامل خواتین اہلکار بھی مسجد کے داخلی دروازوں پر تعینات ہیں جو خواتین کی آمد و رفت کو بہتر بنانے کے علاوہ ان کی چیکنگ کے فرائض بھی سرانجام دیتی ہیں
صحن حرم، مسجد الحرام میں مزید 80 خواتین پولیس اہلکار تعینات pic.twitter.com/OYAxL964PA
— زمینی حقائق نیوز (@YB0oCEr6xGiHDs5) April 21, 2021
جبکہ مسجد کی انتظامیہ میں شامل دیگر سکیورٹی پر مامور خواتین بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں تاکہ خواتین کی چیکنگ کو موثر بنایا جا سکے.
Comments are closed.