صبا قمر کو اچھے جیون ساتھی کی تلاش

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ٹی وی اور فلم کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے کہا ہےکہ وہ بہت کم حوصلہ تھیں، شوبز انڈسٹری نے بہت بہادر بنا دیا ہے اب اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہوں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں صباقمر نے کہا جب انہوں نے شوبز کی فیلڈ میں قدم رکھا تو وہ کم حوصلہ تھیں اور ہر بات پر ڈر جاتی تھیں لیکن شوبز انڈسڑی نے انہیں بہت نڈر بنا دیا ہے ۔

اداکارہ کا ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اچھے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جیسے انہیں کوئی ایسا شخص نظر آیا تو وہ فورا شادی کرلیں گی۔

صباقمر نے کہا کہ حق کیلئے لڑنا پڑتاہے اور میرے خیال میں سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے ،ٖضرورت بس اس چیز کی ہے کہ ہمت اور حوصلے سے کا م لیاجائے ۔

Comments are closed.