شیرافضل مروت کو صوابی جلسہ میں نعرہ بازی پر پارٹی سے نکال دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}
50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی شیرافضل مروت کو صوابی جلسہ میں نعرہ بازی پر پارٹی سے نکال دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری، انھیں پارٹی کی جانب سے پہلے ہی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا.

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فردوس شمیم نقوی کے دستخط سے جاری نوٹیفیکیشن میں   شرافضل مروت کو اب پارٹی سے باضابطہ نکال دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کو صوابی جلسہ کے بعد پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا  اس ضمن میں بانی پی ٹی آئی نے رہنماوٴں کو شرافضل مروت کو نکالنے کی ہدایات دے دیں.

پارٹی رہنما جلد شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ذرائع کاکہناہے کہ بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیر افضل مروت سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے صوابی جلسہ میں سلمان اکرم راجہ کی تقریر کے دوران نعرے بازی کرائی جبکہ سٹیج پر آکر بھی مخالفانہ موقف اپنایا جس پر پارٹی کے اندر سخت ردعمل سامنے آیا۔

شیرافضل مروت اپنی تقاریر اور عمل سے یہ تاثر دیتے رہے کہ وہ پارٹی کی وجہ سے نہیں بلکہ پارٹی کو ان کی وجہ سہارا ملا ہے، وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پہلی بار لکی مروت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے. 

Comments are closed.