شیخ رشیدکالال حویلییونیورسٹی کیمپس کیلئےدینے کااعلان
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاایک بار پھر اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو یونیورسٹی کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان۔
شیخ رشید احمد نے آج وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہمراہ یونیورسٹی کاافتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے لال حویلی یونیورسٹی کیمپس کیلئے دینے کااعلان کیا۔
لال حویلی 100 سال سے زائد عرصہ پرانی ہے جو راولپنڈی کے مشہور بوہڑ بازار میں موجود ہے۔ اس کا نام سہگل حویلی تھا لیکن عمارت کے سرخ رنگ کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اسے لال حویلی پکارنے لگے۔
یہ مشہور عمارت وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ ہے، جسے حال ہی میں انہوں نے یونیورسٹی کو عطیہ کرنے کا کرنے کا اعلان کیا اور آج یہ اعلان دہرایاہے۔
Comments are closed.