شیخ رشید کا خواب ادھورا رہ گیا، فیض آباد کا دھرنا ختم

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاک بھارت میچ دیکھنے کی خواہش ادھوری رہ گئی متحدہ عرب امارات پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان نے انھیں واپس بلا لیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے واپس بلانے پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو میچ دیکھے بغیر ہی متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنا پڑا ہے۔

شیخ رشید دو دن قبل یو اے ای پہنچے تھے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے دو روز کے لیے چھٹی لی ہے وہ پاک بھارت میچ دیکھنے جارہے ہیں۔

لیکن دوسری طرف وزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج اور راولپنڈی میں کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث شیخ رشید کی چھٹی منظور نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیرداخلہ شیخ رشید کو وطن واپس بلایا ہے اور شیخ رشید احمد ائیربلیو کی پروازپی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

وزیر داخلہ کی آمد کے بعد ایک مثبت پیش رفت بھی دیکھی گئی ہے اور فیض آباد انٹرینج پر پولیس نے کالعدم تنظیم کا دھرنا ختم کرا دیا ہے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے.

پولیس نے ٹریفک بحال اور امن امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر بھی نفری بڑھا دی گئی ہے.

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے بھی پولیس نفری طلب کی گئی ہے وہ بھی اسلام آباد پہنچ کر کیپیٹل پولیس کی معاونت کرے گی، ایبٹ آباد میں پولیس حکام نفری اسلام آباد بھیجنے کی ہدایت کی ہے.

Comments are closed.