شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے بشیر میمن کے الزامات مسترد کردیئے


اسلام آباد( ویب ڈیسک) بشیر میمن کے الزامات پروزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ بشیرمیمن کی جھوٹ پر مبنی گفتگو سنی ہے،، بشیرمیمن کو قاضی فائزکے معاملے پروزیراعظم یا مجھ سے ملاقات کیلئے کبھی نہیں بلایا گیا۔

شہزاد اکبر نے کہاکہ بشیرمیمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی بشیرمیمن کو کبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا،شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کیلئے وکلا کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے الزامات بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیئے۔

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ بشیر میمن سے قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی۔ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان ایک مرتبہ قانونی اصلاحات پر بات کے لیے میرے آفس آئے تھے۔

وزیر قانون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے مجھے کبھی نہیں بتایا کہ انہوں نے بشیر میمن سے جسٹس عیسیٰ سے متعلق بات کی ہے۔

Comments are closed.