شہریار آفریدی کی پارلیمنٹ میں خود کش حملہ کی خواہش، ویڈیو وائرل

58 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی پارلیمنٹ میں خود کش حملہ کی خواہش، ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ خودکش حملے کرنے کی بات کر رہے ہیں.

ویڈیو میں شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو اپنے جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے سب منافقین کو اڑا دیتا.

ان کا کہنا تھا کہ ایسا اس لئے کرتا تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو منافقین ملک کا سودا کرتے ہیں لیکن موت حرام ہوتی ہے ایسا نہیں کر سکتا.

 

شہریار آفریدی نے ان خیالات کا اظہار کوہاٹ میں ایک کارنرمیٹنگ سے خطاب کے دوران کیا تھا، انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام چینل یہ چلائیں۔

Comments are closed.