شہباز شریف کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف سمیت شریف خاندان اور پارٹی رہنماوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات۔
ملاقات میں میاں شہباز شریف نے انتحابات اور نتائج کے بارے میں آگاہ کیا۔جیل ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو سیل سے نکال کر کانفرنس ہال میں بٹھایا گیاتھا ۔
گورنر کے پی کے ظفر اقبال جھگڑاکی فیملی، میاں شہباز شریف دیگر افراد نے ملاقات کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی 2 بیٹیاں، جنید صفدر اور کیپٹن صفدر کے داماد نے بھی ملاقات کی۔
سابق وزیر اطلاعات مریم ورنگزیب بھی اڈیالہ جیل گی تھی، شہباز شریف نے آدھا گھنٹہ ملاقات کی اور میاں نواز شریف کو انتحابات 2018 اور نتائج کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی۔
میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مصدق ملک نے بھی ملاقات کی ہے۔
Comments are closed.