شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا ملاقات کرانے کے حوالے سے کیا بات ہوئی؟

شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا ملاقات کرانے کے حوالے سے کیا بات ہوئی؟

فوٹو : فائل

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی یا ملاقات کرانے کے حوالے سے کیا بات ہوئی؟اس پر انھوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی یا ان سے ملاقات کا مطالبہ نہیں کیا،سہیل آفریدی نے کہا کہ ملاقات میں صرف صوبے کے معاملات، سکیورٹی اور دہشتگردی کے خاتمہ پر ہی بات چیت ہوئی ہے۔

سہیل آفریدی نےوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پی ایم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی بلکہ دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ ابھی ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ شہباز شریف سے آج ملاقات ہوئی ہے، ہم نے بلوچستان کے حالات پر اظہار تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی ہو یا باقی بقیاجات ان سب کے حوالے سے بات چیت کی ہے، شہباز شریف صاحب نے احسن اقبال کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ مزمل اسلم سے اس حوالے سے بات چیت کریں۔

میڈیا سے گفتگو کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم پی ایم ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔

اس سے پہلے  وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، جس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments are closed.