شکایت لے کر آنے والی خاتون سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی مبینہ زیادتی

فوٹو : فائل

کراچی(ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون کو درخواست گزار خاتون سے مبینہ طور پر ریپ کرنے پرسندھ ہائی کورٹ نے معطل کردیا۔

اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جوڈیشل مجسٹریٹ کو معطل کر کے فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا حوالہ دے کر ڈان نیوز نے خبر دی ہے کہ گھر چھوڑ کر پسند کی شادی کے خواہشمند جوڑے کو پولیس نے 13 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سیہون پولیس میں شکایت درج کرانے والی لڑکی کو مجسٹریٹ نے اپنے چیمبر میں بلا کر وہاں موجود تمام اسٹاف اور خواتین پولیس اہلکاروں کو جانے کا کہا اور تخلیہ پا کر لڑکی کا ریپ کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں جامشورو کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کیں اور اس بارے میں ہائی کورٹ کو رپورٹ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جامشورو کے ایس ایس پی امجد شیخ سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

Comments are closed.