شمالی وزیرستان میں5دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید ،3زخمی
فوٹو: فائل
راولپنڈی(زمینی حقا ئق ڈاٹ کام) شمالی وزیرستانمیں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5دہشتگرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اور 3زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ سے 10 کلو میٹر مغرب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آ ر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں ایک سپاہی حوالدار اکبر حسین خان شہید جب کہ 3 سپاہی زخمی ہوئے ہیں ۔
دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے حوالدار اکبر حسین خان کا تعلق تحصیل دیر کوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر سے ہے۔
دہشتگردوں کے خلاف اس کاروائی کے بعد کیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیوں میں متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے ۔
Comments are closed.