شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگرد وں کاحملہ

45 / 100

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ میں ایک جوان شہید ہو گیاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقہ کھریوم میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں پاک فوج کا تیس سالہ سپاہی محمدعامر اقبال شہید ہوگئے۔

اعلامیہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی ہے جس کے بعد علاقہ میں دہشتگردوں کے خلاف کلئیرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

کھریوم میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کے بعد فورسز نے بھر پور جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی محمد عامر اقبال شہہید ہوئے۔

Comments are closed.