شاہ محمود، اسد عمر، فیاض چوہان سمیت دیگر رہنما رہا، شاندار استقبال کی ویڈیوز
فوٹو : ٹوئٹر
اسلام آباد: شاہ محمود، اسد عمر، فیاض چوہان سمیت دیگر رہنما رہا، شاندار استقبال کی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں، پی ٹی آئی کے نظر بند 83 رہنما وکارکنان کو جیلوں سے رہا کر دیا گیا.
رہائی پانے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعظم سواتی، اعظم نیازی سمیت دیگر رہنما شامل ہیں، ان سب مختلف شہروں میں پرتپاک خیر مقدم کیا گیا، کارکنوں نے زبردست پذیرائی کی.
جیل رہائی پہ نائب کپتان مخدوم شاہ محمود قریشی کا شاندار استقبال- pic.twitter.com/GcbU9Tkf9f
— PTI (@PTIofficial) March 3, 2023
تمام رہنماوں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا گیا، گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں گرفتار ہونے والے رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان سے رہا۔
pic.twitter.com/G5OuRui5kt— PTI (@PTIofficial) March 3, 2023
اسد عمر نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ جیل جانے پر فخر ہے، بند کمروں میں ہونے والے فیصلے ختم ہونے جا رہے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کا جیل سے رہائی کے بعد پیغام
pic.twitter.com/8WlhTVJgiX— PTI (@PTIofficial) March 3, 2023
لاہور سے اسد عمر سمیت 24 کارکنان جبکہ سرگودھا سے 59 کارکنان کو ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کیا گیا تھا۔
آئین و قانون کی بالادستی کیلئے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں خود کو پابند سلاسل کروانے والے تحریک انصاف کے تمام لیڈران کا نام تاریخ کے روشن باب میں لکھا جائے گا ۔ @Fayazchohanpti کو جیل سے رہائی پر خوش آمدید۔
— Dr. Iftikhar Durrani (@IftikharDurani) March 3, 2023
سر گودھا کی جیل سے تحریک انصاف کے ذلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کر دیا گیا جبکہ صداقت عباسی،اعجاز خان جازی،لطافت عباسی سمیت دیگر بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں۔
Comments are closed.