شادی کرنا چاہتا ہوں لیکن ابا جیل میں ہے،بلاول بھٹو زرداری

سکردو(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے وہ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن ابا جیل میں ہیں، فی الحال توجہ ادھر ہے۔

دیوسائی میں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ بھی شادی کرنا چاہتے ہیں پر ابھی والد جیل میں ہیں۔

بلاول نے کہا کہ فی الحال ساری توجہ والد پر ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا تین نسلوں کا ساتھ ہے۔

بلاول نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بھی اس خوبصورت علاقے کے ایک ایک کونے میں پہنچے تھے اور وہ بھی رابطہ مہم کے سلسلے میں ہرجگہ جائیں گے۔

شریک حیات کو ذہین اور تعلیم یافتہ ہونا چاہیے؛ بلاول بھٹو
اپنی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ شادی ہوجائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اُن کے پاس میڈیا کو اپنی شادی کی کوریج کی اجازت دینے کے علاوہ کوئی دوسرا انتخاب نہیں ہو گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا دورہ کھرمنگ منسوخ کردیا گیا جس کے بعد وہ واپس اسکردو پہنچ گئے۔ استور سے اسکردو تاخیر سے پہنچنے کے باعث دورہ منسوخ کیا گیا۔

Comments are closed.