سپریم کورٹ فیصلہ پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا۔

پنجاب میں عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج دن گیارہ بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ہو گا۔اسلام آباد:اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے وکلاء سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخابات ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار دے کر پنجاب کا الیکشن شیڈول کچھ ترامیم کے ساتھ بحال کر دیا تھا، عدالت نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے پولنگ ڈے 14 مئی مقرر کیا ہے۔

Comments are closed.