سندھ میں157افراد میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں9دنوں کے دوران 157 افراد میں ایڈز کی تصدیق ہو گئی۔
رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کیسز کے حوالے سے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔
رتو ڈیرو کے نواحی دیہاتوں میں ایڈز کی سکرینگ کا عمل جاری ہے۔ نو روز کے دوران 4102 افراد کی ایڈز سکریننگ مکمل، 127 بچوں، 30 بڑے افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے 29 نئے کیس رجسٹرڈ کر لئے ہیں۔ ایڈز کے نئے رجسٹرڈ مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جائے گا۔
محکمہ صحت سندھ نے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔یہ خصوصی کمیٹی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی معاونت کریگی،ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ایس آئی یو ٹی کے ماہرین بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیتی میں ڈاکٹر شہلا بقائی، ڈاکٹر عزیز اللہ ڈھلوں، ڈاکٹر سنیل ڈوڈانی کمیٹی میں شامل ہیں۔خصوصی کمیٹی لاڑکانہ، رتو ڈیرو کے دیہاتوں کا دورہ کرے گی۔
خصوصی کمیٹی واقعے کے مرکزی کردار ڈاکٹر مظفر گھانگرو سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔جبکہ یہ کمیٹی محکمہ صحت سندھ کو رپورٹ پیش کرے گی۔
Comments are closed.